اب کمزوری نہیں ہوگی

سوال: کچھ ماہ میں شادی ہونے والی ہے ،م ش ت زن ی کر کر کے کمزوری کا شکار ہوگیا ہوں لیکن الحمد للہ پچھلے چار ماہ سے سچی توبہ کر کے کچھ نہیں کیا لیکن جیسے ہی کچھ گرم کھاتا ہوں تو احتلام ہوجاتا ہے ،علاج لکھ بھیجئے؟یہ جو بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے ہم اپنے جسموں سے اپنی طاقت کا اور اپنی ان چیزوں کا ضیاع کرلیتے ہیں اس کے لئے ہمیں سب سے بہترین جو چیز اسلام نے دی ہے وہ توبہ ہے یہ توبہ کرنا یہ استغفار کرنا حقیقت میں ہماری طاقتوں کو بڑھاتا ہے ہمیں ہمارے رب کے قریب کرتا ہے ہمیں سب سے پہلے توبۃ النصوح کرنی چاہئے اور توبۃ النصوح کیا ہے کہ جو کا م کیا تھا۔اس کے اوپر شرمندہ ہونا ،سب سے پہلے اس کا اقرار کرنا کہ ہاں مجھ سے یہ صحیح نہیں ہوا.

میں یہ کر بیٹھا پھر اس کے اوپر نادم ہونا شرمندہ ہونا اور دوبار ہ اس کو کبھی نہ کرنے کا مصمم ارادہ کرنا اس کے ساتھ ہمیں اس طاقت کو بحال کرنے کے لئے دوائیاں نہیں چاہئیں ہمیں مغز چاہئیں ہمیں بیج چاہئیں ہمیں تخم چاہئیں اس کے لئے بادام کھاؤ کاجو کھاؤ پستہ کھاؤ اخروٹ کھاؤ چارو مغز کھاؤ کیونکہ تخم تخم کو تقویت دیتا ہے بیج بیجوں کو بناتے ہیں ۔اس کو لینا کیسے ہے؟یہ پانچوں چیزیں بادام کاجو پستہ اخروٹ چاروں مغز برابر مقدار میں لو اس کو کوٹ لو گرائینڈ نہیں کرنا۔

اس کو رات کو آدھا کلو دودھ لو مٹی کا برتن لو پانچ بڑے چمچ اس کے اندر ڈالو ایک مٹی کا برتن لو آدھا دودھ اس میں ڈالو اس میں پانچ بڑے چمچ اس پاؤڈر کے ڈالو اور اس کو اتنا پکاؤ اور اس کے علاوہ پانچ کھجوریں مٹی کے گلاس میں پانی لے کر اس میں تین گھنٹے بھگو کر رکھو اور پھر ا س پانی کے اندر اس کو گرائینڈ کر لو پھر اس دودھ کے اندر ڈال کر اچھی طرح پکاؤ اتنا پکاؤ کہ ایک پاؤ رہ جائے سردیوں میں اس کو اسی طرح گرم حالت میں پیو جو سرد علاقے ہیں وہ اس کو گرم حالت میں پئیں گے اور جہاں گرمی ہے اس کو رات کو فریج میں رکھ دو اور ٹھنڈا ہونے دو صبح کلونجی اور میتھی دانے کا پانی پی کر پندرہ بیس منٹ بعد اس کا ناشتہ کرو یہ بہترین علاج ہے۔ شکریہ

کیٹاگری میں : health

اپنا تبصرہ بھیجیں