جوانی کا جاپانی راز جھریاں ختم اور جلد ٹائیٹ

اس تحریر میں جھریاں ختم کرنے اور جلد کو ٹائیٹ کرنے کی بہت ہی آسان سادہ اور کارآمد ریمیڈی بتائی جارہی ہے اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی جلد ٹائیٹ ہو گی بلکہ چہرہ صاف شفاف بے داغ اور گورا بھی ہوگا ۔سب سے پہلے آپ نے بے بی آئل لینا ہے کسی بھی کمپنی کا لے لیجئے جانسنز کالے لیں تو اچھا ہے۔بے بی آئل جلد کو نرم و ملائم شاداب اور ٹائیٹ کرتا ہے

اور جلد کو صاف شفاف بناتا ہے ایک چمچ آپ نے یہ آئل لینا ہے اب جوچیز ہے اس کا نام ہے حسن یوسف ہربل اسٹور سے یہ آسانی سے مل جاتا ہے ۔ اس کا صرف ایک ہی نام ہے ۔حسن یوسف جلد کو ٹائیٹ کرتا ہے جھریوں کو ختم کرتا ہے اور رنگت کو صاف کرتا ہے بس ایک چمچ حسن یوسف کا ڈال لیجئے۔اب آپ نے اسے دو گھنٹے کے لئے ایسے ہی چھوڑ دینا ہے دو گھنٹے بعد آپ نے جو چیز اس میں ڈالنی ہے وہ ہیں ابلے ہوئے چاول۔چاول میں بھر پور مقدار میں اینٹی ایجنگ پراپرٹیز ہوتی ہیں جو کہ آپ کی جلد کو جوان بناتی ہیں اور جھریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں

ان کو گرینڈ کر لیجئے تقریبا تین چمچ چاول کا پیسٹ اس میں شامل کر لیجئے اب جو چیز آپ نے اس میں ڈالنی ہے وہ ہے ابلاہوا نیم گرم دود یعنی ہلکا گرم بس آدھا چمچ ہی دودھ شامل کیجئے۔اب اسے اچھی طرح مکس کر لیجئے۔جب یہ مکس ہوجائے تو اسے اپنی جلد پر لگائیں اور چھوڑ دیں تقریبا 20 منٹ تک اسے چھوڑ دیجئے پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیجئے روزانہ آپ نے اسے استعمال کرنا ہے بہتر یہ ہوگا کہ اسے رات سونے سے پہلے استعمال کریں تا کہ اچھے سے اچھے نتائج حاصل ہوں اس کے کچھ ہی دن کے استعمال سے آپ کی جلد ٹائیٹ ہونے لگے گی

جھریاں ختم ہونے لگیں گی اور چہرہ صاف شفاف بھی ہوگا۔اب یہ کچھ ابٹن ہیں ان کو استعمال کیجئے یہ سردیوں میں بہت فائدہ مند ہیں ۔سرد موسم کا اُبٹن : خشخاش یا حسن یوسف، ورس، السی کی کھل ، بادام ، ہلدی ، گوندھ کتیرا، ان تمام اجزاء کو ہم وزن لے کر پیس لیں اگر چھائیں اور پگمنٹیشن ہے تو اس میں مولی کے بیج پیس کرملالیں ۔ فوری نکھار کا اُبٹن ہر جلد کے لئے : آمبہ ہلدی ، گوند کتیرا، کیسر، حسن یوسف ، تمام اجزاء کو پیس کر دودھ سے مکس کرکے تھوڑا سا بادام کا تیل ملا کر لگالیں ۔

جلد کی صفائی کا اُبٹن : چنبیلی کا کلی اور بیسن ایک ایک کپ، پسی ہلدی دو چمچ ، پسی دار چینی ایک چمچ ، ان سب کو مکس کرکے رکھ لیں ۔ جب لگانا ہو تو ایک چمچ نکال کر چند قطرے لیموں اور حسب ضرورت پانی ملا کر استعمال کریں ۔

ڈرائی اسکن کے لئے:بیسن دو کھانے کے چمچ، چاول کا آٹاآدھ کھانے کا چمچ ، دھی ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھی چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو سے تین قطرے ، ناریل کا تیل آدھ چائے کا چمچ، شہد آدھا کھانے کا چمچ ان تمام اجزاء کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں ۔ دس سے پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ ہفتے میں دو دفع استعمال کرسکتے ہیں ،

اس سے آپ کا رنگ صاف ، جلد نرم وملائم اور داغ دھبے بھی دور ہونگے ۔ ان تمام ٹوٹکوں میں سے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ آپ استعمال کر سکتی ہیں ، اگر آپ اُبٹن کا مسلسل استعمال کریں تو اس کے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتی ہیں ، کوئی بھی مسئلہ ایک دفعہ کے استعمال سے حل نہیں ہوتا، ہر کام کے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں