شہتوت کا دانہ صحت کا خزانہ

شہتوت گرمیوں کا بہترین پھل ہے پاکستان میں یہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ قدرت نے اس سستے اور میٹھے پھل میں کونسے کونسے صحت کے خزانے چھپائے ہوئے ہیں۔شہتوت اپنے میٹھے ذائے کی وجہ سے بڑوں اور بچوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔

کالے شہتوت کی ایک قسم جس کو دانہ کہا جاتا ہے سب سے اعلیٰ تسلیم کی جاتی ہے اس کا رس ٹپکتا رہتا ہے اور یہ بہت میٹھا ہوتا ہے شہتوت جسم میں ٹھنڈک اور توانائی پیدا کرتا اور انسان کو حشاش بشاش رکھتا ہے ۔بازار میں خشک شہتوت بھی آسانی سے مل جاتے ہیں

لیکن شہتوت کے موسم میں تازہ شہتوت ضرور کھانے چاہئیں۔اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ قدرت نے شہتوت کو کن فوائد سے نوازا ہے اور یہ انسان کو کون کونسی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔شہتوت ٹانسلز کی بیماری میں بہت مفید ہے ۔ جو لوگ شہتوت بہت شوق سے کھاتے ہیں ان کے گلے کبھی خراب نہیں ہوتے

اور نہ ہی انہیں ٹانسلز کی تکلیف ہوتی ہے دماغی خشکی اور نزلہ وزکام کیلئے مریض صبح سویرے شہتوت سیاہ نہار منہ کھائیں اس کے بعد شام کے وقت خمیرہ غوزبان سادہ ایک تولہ کھالیں چند دن میں دماغی خشکی اور نزلہ وزکام سے نجات مل جائیگی ۔گرمیوں میں شہتوت پیاس کی شدت اور ہیجانی کیفیت کو دور کرتا ہے ۔اس کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے

اور جسم کی گرمی اور حرارت کو کم کرتا ہے ۔شہتوت کے استعمال سے بلغمی معدہ خارج ہوجاتا ہے ۔ شہتوت شدید کھانسی خاص طور پر خشک کھانسی اور گلے کی دکھن میں بے حد مفید ہے ۔ سردرد کے مریض اکیس تازہ شہتوت چینی کی پلیٹ میں لیکر رات بھر کھے آسمان کے نیچے رکھ دیں

اور صبح سویرے ان پر روشنی پڑنے سے پہلے ہی نہار منہ کھا لیں فرق آپ کو پہلے دن سے ہی محسوس ہوجائیگا معدے اور جگر میں جب گرمی بڑھ جاتی ہے اس کے اثرات عموماً زبان پر چھالوں کی صورت میں پڑتے ہیں۔

گلے میں درد بھی شروع ہوجاتا ہے ۔ شہتوت کے درخت سے نرم کمپلیں توڑ کر چبا لیں منہ کے چھالے اور گلے کا درد ٹھیک ہوجائیگا ۔دائمی قبض کیلئے شہتوت آدھا پاؤ روزانہ کھانے سے انتڑیوں کا فعل ٹھیک ہوجاتا ہے اور دائمی قبض سے نجات مل جاتی ہے ۔

کسی چیز کی کمی یا زیادتی سے جسم پر بننے والی الرجی جسے عام زبان میں پتی بھی کہا جاتا ہے جسم پر سرخ نشانات پڑجاتے ہیں اور خارش ہوتی ہے ایسی صورت میں کچی شہتوت پیس کر جو کے سرکے میں ملائیں اس میں تھوڑا سا عرق گلاب شامل کرلیں متاثرہ حصے پرلیپ کرکے بیس منٹ بعد نہا لیں پتی سے جان چھوٹ جائیگی ۔

اس کے علاوہ شہتوت بے چینی ،گھبراہٹ اور غصہ دور کرتا ہے اس کے کھانے سے جگر اور تلی کی اصلاح ہوتی ہے ۔ شہتوت جلد ہضم اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے ۔ شہتوت میں خون صاف کرنے والا پانی گوشت پیدا کرنے والے اجزاء اورنشاستہ دار شکر شامل ہوتی ہے ۔ شہتوت جسم کی گرمی کو دما غ پر اثرانداز ہونے سے روکتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں