3خوراکوں کے استعمال سے ہی کمردرد اور جوڑوں کے درد سے مکمل نجات

جیسے جیسے انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اسکے ساتھ ساتھ اعضاء میں جوڑوں میں لچک ختم ہوتی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان کو مختلف جگہوں پر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جو انسان کو سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے وہ گھٹنوں کا درد ہے ۔ آجکل ہر دوسرا شخص کمر درد کا شکار نظر آتا ہے

۔کمر درد کی شکایت عموماً بڑی عمر کے لوگوں میں ہوتی ہے لیکن اب نوجوان بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ آج آپکو گھریلو ٹوٹکوں کیساتھ کچھ ورزشیں احتیاطیں بھی بتائیں گے جن کو کرنے سے انشاءا للہ آپ گھٹنوں کے درد اور کمر کے درد سے یقینی نجات حاصل کرسکتے ہیں سب سے پہلے جو دیسی نسخہ بتانے جارہے ہیں

اس کا طریقہ یہ ہے کہ اگر جوڑوں میں درد ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر یورک ایسڈ ہے تو اس نسخہ کو استعمال نہ کریں۔اس نسخہ کے استعمال سے گھٹنوں کا درد ختم ہوجائیگا۔ انڈے کی زردی دو عدد لچکدار پٹی یعنی بینڈج اور دوچمچ نمک لے لینا ہے ۔نمک کو انڈے کی زردی میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں

اس کے بعد روئی کی مدد سے متاثرہ جگہ پر جوڑوں پر لیپ کریں اس کے بعد پٹی کو باندھ لیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے میں معدنیا ت کی کثرت ہوتی ہے جو کھال میں جذب ہونے کے بعد نیچے موجود اعضاء کو طاقتور بناتے ہیں نمک میں موجود میگنیشیم کی وجہ سے درد ختم ہوجاتا ہے

۔اس مختصر سے نسخہ سے آپ کے جوڑوں کا درد دوسے تین دنوں میں مکمل ختم ہوجائیگا۔ایک بات یاد رکھیں اگر آپ اپنے کمر کے درد کیلئے پیراسیٹامول کھاتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں ہوتا الٹا یہ ہمارے جگر پر بُرے اثرات چھوڑتی ہے

۔ اسی لیے پیراسٹامول بلکل نہ کھائیے ۔آپ نے سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں یوکرپس کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس سے غسل کریں اس سے نہ صرف کمر درد ختم ہوگی جسم کے دوسرے حصوں میں بھی درد نہیں رہے گی

۔ اور روزانہ سونے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چٹکی ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملا کر پینا اس کا معمول بنا لیں ۔اس سے نہ صرف کمردرد سے چھٹکارہ ملے گا بلکہ زکام اور کھانسی میں بھی آرام آئیگا ۔

یہ بہت سے مسئلوں کا حل ہے ۔تیسرا طریقہ یہ ہے کچے چاولوں کی چھوٹی سے پوٹلی بنالیں اور پانچ سے چھ منٹ تک مائیکروویواوون میں گرم کرکے اسے کمر کے نچلے حصوں پر سکائے کریں کچھ ہی منٹوں کمرکا درد ختم ہوجائیگا ۔ یا پھر سرسوں کے تیل کی مالش کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم پانی سے نہائیں ۔یہ آسان سا نسخہ ہے اس کے استعمال سے کمر درد بلکل نہیں رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں