کسی نے آپ پر کسی قسم کی بندش لگادی؟ چند دن کا عمل اور بندش ہمیشہ کیلئے ختم

آج کا ہمارا موضوع بندش کھولنے کا طریقہ ہے ۔ بندش کس وجہ سے لگتی ہے ۔ بند ش جادو کیوجہ سے بھی لگتی ہے نظر بد کی وجہ سے بھی لگتی ہے اور جنات بھی لگاتے ہیں۔ جنات کی جو بندش ہوتی ہے وہ دکان یا گھر کے باہر لگتی ہے آپ کی دکان کا جو شٹر ہے اس سے دس فٹ دور وہ بندش لگائی جاتی ہے تاکہ آپ کی دکان پر خریدار نہ آئے ۔

عام بندش جو انسان کی لگتی ہے وہ نظر بد سے زیادہ لگتی کچھ لوگ وظائف بہت زیادہ کرتے ہیں ۔وظائف کی زیادتی کیوجہ سے بھی بندش لگتی ہے ۔ وظائف بغیر اجازت کے کرنا اپنے اوپر بندش لگانا ہے ۔وظائف کی اجازت جتنے دن تک یا تعداد میں زیادہ کرنا بندش لگتی ہے اس سلسلے میں جو عمل وظائف کررہے ہوتے ترک کرکے بندش ختم کرنی ہوتی ہے ۔

آج جو بندش کھولنے کا وظیفہ بتائیں گے ۔وہ بہت ہی مجرب سالہا سال سے ہمارے استعمال میں ہے اسکا فائدہ ہم نے کھلی آنکھ سے دیکھا۔اگر کسی کو بندش کا اندیشہ ہو تو وہ یہ عمل ضرور کریں اس کیلئے پانی لے لیں اس میں شاورلگائیں اس کے اوپر اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے بعد 101مرتبہ سورۃ الم نشرح پڑھیں۔کوشش کریں تلفظ اچھا ہو ادائیگی ٹھیک ہو اور پڑھنے والا پانچ وقت کا نمازی ہونا چاہیے ۔ بعض دفعہ جو قرآنی اعمال ہوتے ہیں وہ کام نہیں کرتے ۔

ہم سمجھتے ہیں کہ عمل ٹھیک نہیں جبکہ غلطی ہماری اپنی طر ف سے ہے دوسرا جو عمل پیش کریں گے یہ چونکہ اُردو کے الفاظ ہیں یہ یقیناً کام کرتے ہیں ۔جل کھولوں جلال کھولوں دل کھولوں دماغ کھولوں نظر کھولوں ہر طرح کی بندش کھولوں۔میرا کھلے نہ کھلے توراجن مائی کی دہائی ۔ راجن مائی سے بھی نہ کھلے تو حضرت سلمان ؑ کی دہائی ۔

تن خلاصی من خلاصی جل خلاصی جبرائیل ؑ خلاصی میکائیلؑ خلاصی اسرافیلؑ خلاصی عزرائیل ؑ جادو ٹونہ سب خلاصی نہیں تو دہائی حضرت علی ؓ شیر خدا ۔یہ جو عمل پیش کیا ہے اس کیلئے آپ اگر بتی لیں اور 113مرتبہ اگربتی پر دم کریں اور پانی ساتھ لیکر پانی پر دم کرلیں ۔صبح وشام یہ اگر بتی جس جگہ پر بندش ہو اس جگہ پر لگائیں اور پانی کا سپرے کریں کچھ ہی دنوں میں انشاء اللہ کھلی آنکھوں سے دیکھیں کہ بندش کھلی اور آسانی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں