روحانی ، جسمانی ،نفسیاتی ہر بیماری کا علاج ہر قسم کی بیماری دور ہوگی

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں نے کہا تھاکہ بچہ ایپی لیپسی کی تکلیف میں ہے یہ بھی کوئی بات آپ خرگوش ذبح کرو خون بہہ رہا ہوگا اس کا ایک چمچ لواسے پلادو ۔اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے مردار کو بہتا ہوا خون خنزیر او ر جو غیر اللہ کے نام سے موسوم کی جائیں یہ چاروں کی چاروں چیزیں حرام ہیں۔

یہ شریعت کے مخالف ہے۔جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا اس سے علاج کروانا جائز نہیں ۔ شفاء کا شرعی طریقہ کیا ہے کوئی بیماری روحانی جسمانی نفسیاتی کوئی بیماری ہو اس بیماری کا علاج کرو تو قرآن سے ہی کرو۔اتنا بڑا ہاسپٹل ہے دنیا جہان کی کوئی بیماری ہو اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے تو صرف قرآن میں رکھی ہے ۔

قرآن شریف میں شفاء لینے والے تین لوگ ہیں امام ابن مقیم کہتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں اس سورت کو اتنی بار پڑھو تو شفاء ملے گی اس آیت کواتنی بار پڑھو تو شفاء ملے گی آپ کہہ سکتے ہو اس کا تجربہ ہے حدیث میں ایسا نہیں ہے ۔کچھ لوگ شفاء قرآن کو سمجھتے ہی نہیں کہتے ہیں قرآن میں سے کیا ہوگا نیکیاں ہی ملیں گی ۔ سب سے بہترین شفاء سمجھنے والا وہ ہے جس کا عقیدہ یہ بن جائے قرآن کی جس آیت کو جس بیماری کیلئے پڑھ لو اللہ تعالیٰ شفاء دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں