تیسرے کلمے کے کرشمات

میں سفرکےلئےٹرین میں چڑھا اورایک جگہ بیٹھ گیا۔ وہاں پرکافی لوگ بیٹھےتھے۔ میں تسبیح نکال کر پڑھنے بیٹھ گیا۔ ایک صاحب جو رحیم یارخان کے وکیل تھے ۔انہوں نے کہا صوفی صاحب کیا تسبیح پڑھ رہے ہو،میں خاموش رہا۔ ان کا چہرہ ان کا لہجہ بتا رہا تھا۔ کہ وہ فارغ بیٹھے ہیں۔ اورمزاق کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے پھرکہنے لگے کہ لگتا ہےعرش پر پہنچے ہوئے ہیں۔ میں پھر خاموش رہا کچھ نہ بولا میں جان بوجھ کر نہیں بول رہا تھا۔ کہ زیادہ چھیڑے توکام چھیڑے۔ ساتھ ان کا کوئی شاگرد تھا اس نے بھی فقرہ کسا اس نے کہا لگتا ہے۔ پہنچی ہوئی سرکار ہے دوسرے نے کہا نہیں اتنی بھی پہنچی ہوئی نہیں ہے ہم بھی آخروکیل ہے ہم سارا کچھ جانتے ہیں اچھا ٹھیک ہے کب تک خاموش رہتے ہیں۔

چپ کرکے تسبیح کرتا رہا پھروہ خاموش ہوگئے اورپھرآپس میں باتیں کرنے لگیں۔ انہوں نے مجھے وقفہ دیاجان بوجھ کر۔ میں خاموش بیٹھا پڑھتا رہا۔ پھر بولے کہ آپ بولے نہیں ہم نے اتنی دیر آپ کا انتظار کیا۔ میں نے کہا اب بولوں میں میں نے کہا میں اصل میں ایک ایسا زکر کر رہا ہوں جس کے یہ فائدے ہیں،زکر نہیں بتایا میں اصل میں تین تسبیحات مکمل کر رہا تھا اورتیسراکلمہ پڑھ رہا تھا۔ میں نے کہا ایک ایسا زکر کر رہاہوں جس کے یہ فائدے ہیں۔

جو اس کو سبحان اللہ ۱۰۰ دفعہ پڑھ لے اور پڑھنے میں تین سے چار منٹ لگتے ہیں۔
جنت میں اللہ ۱۰۰ ایسے درخت لگادےجس کے نیچے عربی نسل کا سفید تیز رفتارگھوڑآیک مہینہ بھی درخت کے سائے کے نیچے دوڑتا رہے۔ تو درخت کا سایہ ختم نہیں ہوگا ایسے اللہ ۱۰۰ درخت لگائےگا۔ یہ بھی انداز نبوت ہے دعوت دینے کا۔ نفع پہلے بتایانفع کا سامان بعد میں بتایا۔ میں نے کہا اس کا اگلہ فائدہ یہ ہے کہ جو الحمدللہ اس کو پڑھےگا اللہ تعالی ساری کائنات کو ساتوں آسمان،ساتوں زمینیں ان ساری چیزوں کوجمع کرے تو یہ رائی کے زرے کے برابرقیامت کے دن جوترازو پڑا ہوگا۔

جس میں نیکیاں اور بدیاں تولی جائیں گی اس ترازومیں اگر یہ زکر رکھ دیا جائے تو وہ ترازواتنابڑا ہوگاکہ یہ کائنات رائی کے دانےبرابر ہوگی میں وہ پڑھ رہا ہوں جس کو ایک دفع پڑھیں تو آدھا ترازو بھی جائے ایسے میں ۱۰۰ دفعہ پڑھ رہا ہوں اور ۱۰۰ دفعہ پڑھنے سے کیسے ترازوہوں گے۔

سبحان اللہ پڑھنے کا دوسرافائدہ یہ ہے کہ ۱۰۰ دفعہ پڑھنے سے زمین وآسمان کا جتناخالی ہے سارانیکیوں سے پھرجاتاہے۔ پھر میں نے اللہ اکبر نہیں بتایا میں نے کہا میں ایسا وظیفہ پڑھ رہا ہوں جس کو چندلمحےچندمنٹ لگتے ہیں لیکن پڑھنےوالے کو وہ نورملتاہےکہ قیامت کے دن ساراجہاں اندھیرا میں ہوگآس کے پاس نورہوگا اوریہ تقسیم کرے گاـ

اپنا تبصرہ بھیجیں