آسمان سے مچھلیوں کی بارش، لیکن یہ سب کیسے ممکن ہے؟

خدا ہر چیز پر حکمت رکھتا ہےبادلوں سے پانی کی بارش تو ہوتی ہی ہے، لیکن یہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا کہ امریکہ میں گزشتہ دنوں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوتے دیکھی گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ محیر العقول واقعہ امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ٹیکسرکینا میں پیش آیا ہے۔

لوگوں نے صبح کے وقت شہر کی سڑکوں پر سینکڑوں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں دیکھیں حالانکہ یہ شہر پانی کے کسی بھی ذخیرے سے کئی گھنٹوں کی مسافت پر واقع ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کو آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔ایک شخص نے بتایا کہ رات کو بارش کے دوران اسے لگا جیسے اولے گر رہے ہیں، تاہم جب اس نے باہر جا کر دیکھا تو آسمان سے مچھلیاں برس رہی تھیں۔

آسمان سے مچھلیوں کی بارش، لیکن یہ سب کیسے ممکن ہے؟

نیشنل جیوگرافک کی ایک رپورٹ میں ماہرین نے بتا رکھا ہے کہ اگرچہ یہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہے تاہم یہ ناممکنات میں سے نہیں ہے۔ درحقیقت جب سمندر یا کسی اور آبی ذخیرے سے پانی بخارات بن کر ہوا میں اڑتا ہے، اس وقت اگر تیز ہوا چل رہی ہو اور طوفانی صورتحال ہو تو کئی چھوٹے سمندری جانور مینڈک، کیکڑے یا چھوٹی مچھلیاں بھی اوپر اٹھ جاتی ہے اور بعد ازاں بارش کے ساتھ زمین پر آ گرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.