بے وفا مردوں کی دلچسپ علامت سامنے آگئی

ہر مرد بے وفا نہیں ہوتا اور ہر عورت بھی بے وفا نہیں ہوتی ۔ایک امریکی ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے مردوں کے بے وفا ہونے کی ایک دلچسپ علامت بیان کر دی ہے۔ دی سن کے مطابق 33سالہ کوری سکونلنیک نامی اس ماہر نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ کئی مرد اپنی شریک حیات کے سامنے کسی دوسری لڑکی کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’وہ ان کی محض دوست ہے۔‘ ایسے مرد کی شریک حیات کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ فقرہ ایک سرخ جھنڈی ہے اور ان کا پارٹنر غالباً ان کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔

کوری کا کہنا تھا کہ ”جب کوئی شخص یہ فقرہ بولتا ہے تو بین السطور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ’ میں بوریت کے وقت کے لیے بیک اپ کے طور پر اس لڑکی کو ساتھ رکھتا ہوں۔‘ ایسے شخص کی پارٹنر کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب کبھی تم نہیں ہوں گی، یہ لڑکی تمہارا متبادل بن جائے گی اور اس بات کا بھی غالب امکان ہے کہ تمہارا پارٹنر اس لڑکی کے ساتھ پہلے ہی تعلق میں ہو اور تمہارے ساتھ بے وفائی کر رہا ہو۔

کوری کا کہنا تھا کہ ”جب بھی کوئی مرد یا عورت اپنے پارٹنر کے ساتھ صنف مخالف کے ایک اور فرد کا تعارف کرائے اور اس کا نام لینے کی بجائے اسے دوست بتائے، تو اس مرد یا عورت کے پارٹنر کو اس پر چوکنا ہوجانا چاہیے کیونکہ کسی مرد کا غیر عورت کو یا کسی عورت کا غیر مرد کو دوست کہہ کر پارٹنر سے ملوانا ان کے بے وفا ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔“اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.