سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شخصیات

سال 2021 میں اگرچہ کورونا کی وبا نے متعدد اہم شخصیات کی زندگی چھینی، تاہم اس کے باوجود اگر سال 2021 کو شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔رواں سال کے پہلے ہی ہفتے سے شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہاں شادیوں کا آغاز ہوا اور سال کے اختتام تک یعنی تاحال شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ہم یہاں اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی فہرست فراہم کر رہے ہیں۔

نادیہ خان
معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو فیصل ممتاز سے تیسری شادی کی تھی۔

— فوٹو:انسٹاگرام

ایمان سلیمان
ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے سال کے آغاز پر ہی 5 جنوری کو آرٹسٹ جمیل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام

بختاور بھٹو زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 29 جنوری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار راحیل بٹ
شادی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئی گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے 10 فروری 2021 کو شادی کی تھی۔

 

—فوٹو: انسٹاگرام

علیزے گبول
ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے 19 فروری کو خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کی تھی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار
آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے 2 مارچ کو شادی کی تھی

—فوٹو: انسٹاگرام

سوہائے علی ابڑو اور کرکٹر شہزار محمد
’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے 22 مارچ کو کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام

نول آفتاب اور ذوالقرنین
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین 5 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

— فوٹو: انسٹاگرام

منشا پاشا اور جبران ناصر
معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے 11 اپریل کو شادی کی تھی۔

 

— فوٹو: فیس بک

مریم نفیس
’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس 12 مئی کو خاموشی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

 

—فوٹو: انسٹاگرام

غنا علی
’عشقاوے، بے شرم، بے انتہا، سن یارا، کبھی بینڈ کبھی باجا، کیوں کہ عشق برائے فروخت نہیں، دلربا اور سراب‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ غنا علی نے 17 مئی کو شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ جیا علی
’دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آؤگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی 28 مئی کو خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام

بینش راجا
‘دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا نے 10 اگست کو خاموشی سے شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عنایت خان
پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ تر مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار عنایت خان نے 30 اگست کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی۔

—فوٹو: انسٹاگرام

Leave a Reply

Your email address will not be published.