بسم اللہ شریف کا باکمال وظیفہ باکمال نبوی ؐ وظیفہ دنیا بدل دیگا

اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بعض چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بڑی برکت عطا فرمائی ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بھی اسی میں شامل ہے اس آیت کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل ہوتی ہے اس چھوٹی سی آیت میں اس قدر طاقت ہے

کہ کوئی عام مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتابسم اللہ الرحمن الرحیم کی فضیلت کے بارے میں رسول پاکؐ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے جو حضرت سلیمانؑ کے علاوہ کسی نبی پر نہیں اتری وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے ہوائیں ساکن ہو گئیں سمندر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لئے شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھاکر فرمایا

کہ جس چیز پر میرا یہ نام کیا جائے گا اس چیز پر برکت ہو گی۔آج ہم آپ کیلئے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا بہت خاص مجرب وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں اس کی اجازت سب کو ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے فضائل بہت زیادہ ہیں یہ آیت شفاء ہے

یہ ذکر خدا ہے بسم اللہ یہ تعریف خدا ہے عاجزوں کیلئے پناہ ہے اور اہل توحید کیلئے نجات کا راہ ہے ۔آگ سے پناہ اور نجات ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سراپہ نور ہے ۔ اس کے اندر برکت ہی برکت ہے پڑھنے والے کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ پڑھنے والے کی سزا معاف ہوتی ہے ۔

اس کا وظیفہ کرنے والا کا رزق پاک ہوتاہے ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے والا اللہ کے کرم سے کامیاب ہوتا ہے ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے والا بندہ خدا بن جاتا ہے ۔ نیکی کی کنجی ہے دین ودنیا کی بھلائی اس میں موجود ہے اسرار الٰہی ہے اور عظیم ترین وظیفہ ہے ۔ اولیاء کاملین کی زندگیوں کے اندر معمول رہا ہے کہ انہوں نے

بسم اللہ کا ورد کیا یہ عمل کرنے کے بعد جو بھی دعا مانگیں گے اللہ تعالیٰ ا س کو قبول فرمائیں گے ۔ رجب المرجب کی بابرکت گھڑیوں میں آپ کسی بھی دن درود پاک اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے ۔ درمیان کے اند ربسم اللہ الرحمٰن الرحیم 1000مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ آپ اپنے مقاصد کیلئے دعا کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس دعا کو قبول فرمائیں گے ۔ اس عمل کو کرنے کی شرط یہ ہے

کہ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھیں اللہ تعالیٰ خاص کرم ورحمت فرمائیں گے ۔ اللہ کریم اس عمل کے صدقے آپ کی اور والدین کے اوپر کرم فرمائیں گے ۔ کوشش کریں اس عمل کو کرنے سے پہلے حسب توفیق صدقہ کردیں

اگر عمل کرنے والا انسان ان چیزوں پر عمل کرکے یہ وظیفہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دین ودنیا کی جائز حاجات قبول منظور فرمائیں گے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کوئی تکلیف پریشانی ومصیبت ہے تو آپ یہ عمل شروع کریں رب سے دعا کریں اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور دین ودنیا کی عزتوں اور کامیابیوں سے مالا مال فرمائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں