جگر بیمار ہونے کی 5پہلی خاموش علامات اور علاج

جگر انسانی جسم کا بہت ہی اہم آرگن ہے اس میں معمولی خرابی بھی جان لیوہ ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ جگر کے امراض عام طور پر اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب بہت دیر ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجہ میں ایک قیمتی جان کا نقصان ہوجاتا ہے ۔

جگر بیمار ہونے کی کچھ ایسی علامات اور ابتدائی نشانیاں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جن کو پہچان لیا جائے تو مختلف جان لیوہ امراض سے بہت ہی آسانی سے بچایا جاسکتا ہے آج ہم آپکو جگر بیمار ہونے کیو ابتدائی علامات سے آگاہ کریں گے ۔

بلکہ جگر کو دوبارہ صحت مند بنانے کیلئے ایک صحت مند علاج بھی بتائیں گے ۔جگر بیمار ہونے کی پہلی علامت ظاہر ہوتی ہے آنکھوں اور یورین کا پیلا ہونا ۔ جب ہمارا جسم خون کے پرانے خلیات کو توڑتا ہے تو اس کے نتیجہ میں زرد رنگ کا ایک مرقب بنتا ہے

جس کو ہمارا جگر فوری طور پر تلف کردیتا ہے اگر جگر بیمار ہو یہ زرد مرقب ہمارے خون میں جمع ہوجاتا ہے ۔دوسری علامت ہے پٹھوں اور مسل کا کمزور ہونا جگر بیمار ہونے کیوجہ سے خون مناسب مقدار میں ہمارے جسم کے پٹھوں اور مسلز تک نہیں پہنچ پاتا جس کیوجہ سے ہمارے مسلز کمزور ہوجاتے ہیں تیسری بڑی وجہ ہے

جلد پر دھبے پڑجانا جب جگرخون کو صحیح طریقے فلٹر نہیں کرتا تو ہمارے جسم پر دھبے ظاہر ہوجاتے ہیں جو کہ جگر بیمار ہونے کیو بہت بڑی علامت ہے ذہنی دباؤ اور الجھن میں اضافہ جگر بیمار ہونے کیوجہ سے کاپر کی اضافی مقدار ہمارے خون اور دماغ میں جمع ہوجاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور ٹینشن کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے

اس کیلئے جسم میں سوجن بھوک کا کم لگنا ہے جسم میں تھکاوٹ یہ سب جگر بیمار ہونے کی ابتدائی علامات ہیں اگر آپ کو ان علامات کا سامنا ہے تو فوراًاپنا ایل ایف ٹی ، اے ایل ٹی ، اور اے ایس ٹی ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ جگر فیلیئر کے خطرناک امراض کو قابو پایا جاسکے ۔

اس کے علاوہ یہ نسخہ استعمال کریں جگر فٹ فاٹ ہوجائیگا اس علاج کو بنانے کیلئے آپ کو چاہیے آلو بخارا ،املی ، خشک دھنیا اور خشک نیلو فر یہ تمام چیزیں آدھی آدھی چھٹانگ لیکر دو کلو پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح فجر کی نماز پڑھنے کے بعد تمام اجزاء کو ہاتھوں کی مدد سے پانی میں اچھی طرح مسل لیں اب اس مہلول کو چھان لیں اور اس میں آدھی چھٹانگ مصری ڈال کر دن میں تین بار استعمال کریں صرف سات دن استعمال کرنے سے بیمار جگر ٹھیک ہوجائیگا ۔ اگر آپ جگر کے امراض میں مبتلا ہیں اس علاج کو ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

کیٹاگری میں : health

اپنا تبصرہ بھیجیں