منگل یا بدھ کی رات یہ عمل لازمی کرو من کی حاجتیں پوری ہونگی دل کی حسرتیں انشاء اللہ پوری

منگل یا بدھ کی رات کا یہ بہت ہی خاص عمل ہے انشاء اللہ ُ تبارک وتعالیٰ اللہ کریم کے کرم سے اس عمل کو جب آپ کریں گے تو مالک کریم ایک تو آپ کے من کی نیک حاجتوں کو پورا فرمائیں گے اور اللہ کریم نیک دلی تمنائیں حسرتیں بھی پوری فرمائیں گے۔ایک سوال جو بسا اوقات پوچھاجاتا ہے روز وظائف کرتے ہیں کوئی اثر نہیں کرتا ؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی بھی کام ہے تو اس کے لئے انسان پانچ وقت کی نماز کا پابند ہو چلتے پھرتے اس کی زبان پر استغفار درودو سلام ہو تو اس انسان کی زبان بھی پاک رہتی ہے اور اس انسان کا من بھی پاک رہتا ہے تو کوشش کیاکریں حضور نبی کریم ﷺ کی ذات پر کثرت سے درود پڑھا کریں کیونکہ ادبِ مصطفیٰ ہی وہ مقام ہے جو انسان کی تمام عبادات کو بھی قبول کرواتا ہے اور انسان کو تقویٰ عطافرماتا ہے ۔رب تعالیٰ نے اپنے ذکر میں سکون اور عافیت رکھ دی ہے

اکثر اوقات لوگ دعائیں پوری نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں در اصل دعا اور عبادت میں خشوع و خضوع کا نہ ہونا ہوتا ہے دعا کو عبادت کا زیور قرار دیا گیا مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں اور آج کل بالخصوص ہمارے گھروں کے اندر ہمارے معاشرے کے اندر بے روزگاری کا دور دورہ ہے بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشی کررہے ہیں

بھوک سے مررہے ہیں من پسند ملازمت نہیں مل رہی روزگار نہیں مل رہا تو بعض اوقات یہ بات سامنے آتی ہے کہ جی ایسا وظیفہ بتائیں کہ رب تعالیٰ ہمیں رزق نصیب فرمائیں اور من پسند ملازمت نصیب فرمائیں اور اللہ کریم نبی کریم ﷺ کے طفیل ہمیں نیک رشتوں سے نوازے اللہ کریم ہمارے من کی مرادیں خواہشات تمنائیں پوری فرمائے جی ہاں قرآن کریم بھی ہماری رہنمائی فرماتا ہے اور اللہ کریم کے پیارے پیغمبر جناب محمد مصطفیٰ ﷺ ہماری رہنمائی فرماتے ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ کے جو نام ہیں

انہیں پڑھو انہیں پکارو تو مالک کریم نبی پاک ﷺ کا صدقہ انسان کے اوپر کرم فرماتے ہیں انسان کی دینی دنیاوی حاجت کو پورا فرماتے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی زندگی کا بھی یہی معمول رہا صحابہ کرام کی زندگیوں کا بھی یہی معمول رہا کہ وہ اللہ کے جو اسماء ہیں اسماء الحسنی کہاجاتا ہے جن کو ان کو کثرت کے ساتھ پڑھتے تھے اور کثرت کے ساتھ ان کا وظیفہ کیا کرتے تھے

تو اللہ کریم ان کی مرادوں کو پورافرماتے تھے ۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے خزانوں کے منہ کھول دیں گے مالک کریم انشاء اللہ آپ کے اس عمل کی بدولت دین دنیا کی جائز نیک حاجات کو پورا فرمائیں گے یہ عمل منگل کی رات یا بدھ کی رات یا دونوں رات بھی کر لیاجائے تو یہ انسان کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور یہاں تک کہنا مناسب ہے

کہ اگر یہ دونوں اللہ کریم کے جونام ہیں ہر روز کسی بھی وقت ایک سو مرتبہ پڑھ لئے جائیں تو چند دنوں کے اندر اللہ کریم انسان کے اوپر خزانوں کے منہ کھول دیں گے رزق بے حساب ملے گا لیکن شرط یہی ہے کہ انسان کا من صاف ہو من پاک ہو دل پاک ہو دل کے اندر اللہ تعالیٰ کی سچی اور حقیقی محبت ہو نبی پاک ﷺ کا ادب و احترام کو ٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہو ۔

وظیفہ یہ ہے کہ اول آخر درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے ایک سو اکتالیس مرتبہ الگ الگ یہ دونوں نام پڑھنے ہیں یا اللہُ ایک سو اکتالیس بار اور یا باسطُ بھی ایک سو اکتالیس بار اور پھر اسی تعداد میں درود شریف پڑھ لیں اور اللہ سے رو رو کر گڑگڑا کردعا کرلیں ۔انشاء اللہ جس بھی مقصد کے لئے کریں گے بہت جلد پورا ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں