صرف 3 دن سورہ فاتحہ اس طرح پڑھیں ہر دلی مراد پوری اور ہر مشکل آسان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!تین دن میں ہر دلی مراد ہر حاجت پوری ہونے اور ہر مقصد میں کامیابی مصیبت و پریشانی سے نجات کا بہت ہی آسان نہایت ہی طاقتور قرآنی وظیفہ ۔اگر آپ پورے یقین کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے باامید ہوکر صرف 3دن اور چند منٹ اس وظیفہ کو کرلیتے ہیں تو ہر پریشانی سے نجات ملے گی ،ہر مراد برآئے گی بس یقین شرط ہے ۔

تین تو کہاجارہا ہے اگر آپ کا یقین کامل ہوا تو آپ پہلے دن ہی انشاء اللہ اس کے اثرات دیکھیں گے۔اگر کوئی شخص کسی مصیبت و پریشانی کا شکار ہوجائے یا اس کی کوئی دلی مراد پوری نہ ہورہی ہو جائز مقاصد پورے نہ ہورہے ہوں کوئی بھی مسئلہ ہو تو اس انسان کو چاہئے تین دن لگاتار دس سے پندرہ منٹ اس وظیفہ کو کرنا ہے تین دن لگاتار اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودپا ک کے ساتھ صرف اور صرف اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے ۔

درود پاک آپ کوئی سا بھی پڑھ سکتے ہیں پھر آخر میں گیارہ مرتبہ دوبار اسی تعداد میں درود پاک پڑھ لیجئے تین دن یہ ہیں بدھ ،جمعرات اور جمعہ ۔ان تین دنوں میں آپ نے اس وظیفہ کو کرنا ہے اور نماز فجر کے بعد کرنا ہے۔ جیسے ہی آپ اس عمل کو مکمل کرتے ہیں آپ نے بدھ کے دن اس عمل کو نماز فجر کے بعد شروع کیا عمل مکمل کیا پھر آپ نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرنی ہے عاجزی و انکساری کے ساتھ ممکن ہوتو رو رو کر گڑگڑا کر اگر رونا نہ آئے تو تب بھی ٹھیک ہے

لیکن کوشش کیجئے گا کہ رو رو کر دعا مانگے آپ کی جتنی بھی پریشانیاں ہیں مصیبتیں ہیں مشکلات ہیں جتنے بھی کام اٹکے ہوئے ہیں دلی مرادیں پوری نہیں ہورہی شادیوں میں رکاوٹیں ہیں کاروبار میں رکاوٹیں ہیں بہر حال تمام مسائل یہاں گنوائے نہیں جاسکتے جتنے بھی مسائل ہوں ان تمام کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کیجئے پھر اگلے دن آپ نے اسی طرح عمل کرنا ہے یعنی جمعرات کو پھر جمعہ کو بھی آپ نے نماز فجر کے بعد اس عمل کو کرلینا ہے

انشاء اللہ عزوجل تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ۔یہاں پر کچھ احتیاطیں ہیں۔جن کو فوائد حاصل نہیں ہوتی ان کی چند وجوہات ہوتی ہیں ۔ایک تو نماز کی پابندی کیا کریں ،قرآن کی تلات کیا کریں ،برائیوں سے اپنے آپ کو بچایا کریں اور کوشش کیا کریں کوشش کیا بلکہ آپ نے اس پر عمل کرنا ہے آپ کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے اس کے ساتھ ساتھ آپ کا یقین کامل ہونا چاہئے اکثر دوست احباب وظائف کر کر کے تھک چکے ہوتے ہیں ان کا ذہن ہوتا ہے

کہ یہ وظیفہ بھی آزما لیتے ہیں تو آپ کے دل کے اندر ایک کھٹکا ہے شک ہے یقین کامل نہیں ہے تو آپ کو بالکل بھی اس وظیفے کا فائدہ نہیں ہو گا ہاں قرآن پاک پڑھنے کا ثواب تو مل جائے گا لیکن جس مقصد کے لئے آپ نے اس عمل کو کیا وہ مقصد پورا نہیں ہوگا آپ کا یقین کامل ہونا چاہئے پھر جو وقت آپ کو بتایا جائے اسی دن اسی وقت میں آپ نے اس وظیفہ کو کرلینا ہے آگے پیچھے نہیں کرنا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں