کتنی ہی مشکل حاجت ہو انشاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔

اس تحریر میں ایک ایسا وظیفہ بتایا جارہا ہے جس پر عمل کر نے سے سات سے گیارہ دن کےاندر اندر ہر مقصد ہر حاجت اور ہر دلی تمنا پوری ہوگی ۔ کوئی بھی دعا ہو حاجت ہو مقصد ہو کسی مرض سے چھٹکارا چاہتے ہوں کوئی بھی پریشانی ہو تو یہ عمل کسی معجزہ سے کم نہیں ہے ۔اس عمل سے آپ ہر جائز حاجت چاہے کوئی بھی ہو سو فیصد پوری کرواسکتے ہیں

مقصد کوئی بھی ہو شادی کا تعلیم کا امتحان کا نوکری کا مقدمے کا غر ض کوئی بھی مقصد ہو سات سے گیارہ دن کے اندر اندر آپ کی ہر حاجت اللہ کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہوگی ۔یہ عمل آپ نے کسی بھی فرض نماز کے بعد کرنا ہے ۔اگر آپ نے فجر کے فرض کے بعد سے شروع کیا تو سات دن تک مسلسل فجر کے فرض کے بعد ہی کرنا ہوگا

اگر ظہر کے فرض کے بعد شروع کیا ہے تو روز ظہر کے فرض کے بعد کرنا ہوگا اسی طرح پہلے دن جس فرض نماز کے بعد شروع کیا روز اسی فرض نماز کے بعد کرنا ہوگا عمل یہ ہے فرض نماز کو پورا کرتے ہیں آپ نے پانچ مرتبہ درود شریف پانچ مرتبہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام اور پھر بعد میں آپ نے پانچ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے ۔یہ سب عمل کر کے بعد میں آپ نے فورا سجدے میں چلے جانا ہے اور دعا مانگنی ہے کہ یا اللہ اپنے پاکیزہ ناموں کے صدقے میرا یہ مقصد جلد از جلد پورا فرمادے اللہ کے فضل و کرم سے سات سے گیارہ دن کے اندر اندر آپ کی حاجت ضرور پوری ہوگی ۔

قرآن پاک میں ارشاد ہے : اور اللہ ہی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں، سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے اِنحراف کرتے ہیں، عنقریب انہیں ان اَعمالِ بد کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں۔وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا ہے، وہی بے حد رحمت فرمانے والا نہایت مہربان ہے۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، حقیقی بادشاہ ہے،

ہر عیب سے پاک ہے، ہر نقص سے سالم اور سلامتی دینے والا ہے، امن و امان دینے والا اور معجزات کے ذریعے رسولوں کی تصدیق فرمانے والا ہے، محافظ و نگہبان ہے، غلبہ و عزّت والا ہے، زبردست عظمت والا ہے، سلطنت و کبریائی والا ہے، اللہ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ اُس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔ وہی اللہ ہے جو پیدا فرمانے والا ہے، عدم سے وجود میں لانے والا یعنی ایجاد فرمانے والا ہے، صورت عطا فرمانے والا ہے۔ الغرض سب اچھے نام اسی کے ہیں،

اس کے لیے وہ سب چیزیں تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، اور وہ بڑی عزت والا ہے بڑی حکمت والا ہے۔اور صبح و شام اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کریں۔ اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے حضور سجدہ ریزی کیا کریں اور رات کے بقیہ طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیا کریں۔اور مشرق و مغرب سب اللہ ہی کا ہے، پس تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی توجہ ہے یعنی ہر سمت ہی اللہ کی ذات جلوہ گر ہے ، بے شک اللہ بڑی وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں