جب بھی اپنے بچوں کو دیکھو یہ دعا پڑھ کر پھونک مارو

جو شخص اللہ عزوجل کے اسم مبارکہ یا رزاق کا ذاکر ہوتا ہے ،اس پر اور وہ خود جس کے لئے دعا کرے اس پر مادی و روحانی خزانوں کے منہ کھل جاتے ہیں۔ اس عمل کو آپ نے رات میں کرنا ہے ۔اور جس بیٹی یا بیٹے کی قسمت یا نصیب سے رزق کا عمل کرنا ہے وہ اسی کمرے میں موجود ہو۔جب آپ  اسم مبارکہ یارزاق کے عامل بنتے ہیں تو اس  کے لیے چند شرائط لازم ہیں۔جھوٹ نہ بولے،ہمیشہ سچائی سے کام لے،نماز کی پابندی کرے،رزق حلال کھائے، کسی کے لیے برانہ سوچے۔غرض کسی منفی خیال کو دل میں جگہ نہ دے۔اگر وہ ان شرائط کو پورا کرے تو وہ اس اسم پاک کا عامل بن سکتا ہے۔دوران وظیفہ کوئی اور موجود نہ ہو۔  کوئی شخص تنگ نہ کرے

ا ور نہ ہی اس اسم پاک کو پڑھتے ہوئے کسی سے بات کرے۔1100مرتبہ  اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا رزاق پڑھے اور 10دن پورے ہونے کے بعد2100مرتبہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا وہاب پڑھے۔ اس کے بعد وہ اس اسم کا عامل بن جائے گا اور جس کے لیے یہ اسم پڑھ کر  دعا کرے گا اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کے نصیب سے  رزق میں اضافہ فرمائیں گے۔ اگر وہ اس اسم پاک کو کسی سادہ کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کے ساتھ لکھ کر بطور تعویذ پہنا دے  تو تعویذ پہننے والے کے نصیب کا دروازہ کھل جائے گا۔  عامل کے لیے کسی طرح اپنے رزق میں کمی نہ ہو گی اور ہمیشہ کے لیے خوشحالی ہو جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں