جہاں آپ چاہیں گے وہیں شادی ہوگی

آج کی یہ تحریر بہت خاص ہے اور خاص طور پر ان بہن بھائیوں کے لئے ہے جو کہ پسند کی شادی کرنا چاہ رہے ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ جس شخص کو یا جس لڑکی کو وہ پسند کر رہے ہیں وہ ان کو نہیں پسند کرتی یا کوئی ایسا مسئلہ ہوسکتا ہے کہ اس کے گھر والوں کی طرف سے کوئی نا کوئی مسئلہ ہو جس کی وجہ سے آپ کی شادی اس سے نہ ہوپا رہی ہو آپ کوشش کررہے ہوں لیکن آپ کا مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو اس سلسلے میں آج ایک ایسا خاص عمل پیش کیا جارہا ہے کہ اس عمل کے کرنے سے انشاء اللہ اللہ پاک آپ کی خصوصی مدد فرمائیں گے اور گھر کا ہر فرد جو بھی آپ کی اس بات سے راضی نہ ہوگا انشاء اللہ وہ سارے آپ کے لئے اس بات پر راضی ہوکر آپ کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے ۔

یہ بہت ہی زیادہ طاقت ور اور بہت ہی زیادہ مجرب عمل ہے ۔عمل یہ اس طرح سے ہے کہ آپ نے صبح شام اس عمل کو کرنا ہے اور جس شخص کا بھی آپ چاہ رہے ہیں کہ اس کے دل میں آپ کے لئے پیار پیدا ہو شادی کے علاوہ بھی آپ اگر کسی بھی شخص کے بارے میں چاہ رہے ہیں کہ اس کے دل میں آپ کے لئے پیار پیدا ہو مثال کے طور پر اگر آپ کی شادی ہوگئی ہے آپ لڑکی ہیں تو آپ کو سسرال والوں کی طرف سے پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے ساس نند وغیرہ سے یا آپ کسی جگہ جاب کرتے ہیں

تو وہاں پر آپ کے کولیگز یا آپ کے باس کے دل میں آپ اپنے لئے پیار پیدا کرنا چاہ رہے ہیں یا پھر یہی بات ہے کہ اپنی شادی کسی کے ساتھ کرنا چاہ رہے ہیں اور آپ چاہ رہے ہیں کہ اس کے دل میں بھی آپ کی طرح چاہت پیدا ہو انشاء اللہ جس شخص کے لئے بھی آپ اس عمل کو کریں گے اس شخص کے دل میں اللہ پاک آپ کے لئے پیار پیدا فرمادیں گے۔میرے ایسے تمام بہن بھائی جو کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ کسی بھی شخص کے دل میں ان کے لئے پیار اور محبت پیدا ہوجائے تو ان کے لئے ایسا خاص عمل ہے کہ جس کے کرنے سے انشاء اللہ اللہ پاک اپنے فضل سے اس کے دل میں آپ کے لئے پیار پیدا فرما دیں گے۔

روزانہ صبح شام نماز فجر اور نماز مغرب ادا کرنے کے بعد اس عمل کو کرنا ہے نماز فجر ادا کرنے کے بعد اور نماز مغرب ادا کرنے کے بعد وہیں بیٹھے رہئے اور اول سات تین یا گیارہ مرتبہ جتنا ہوسکے درود پاک پڑھ لیجئے اس کے بعد چالیس مرتبہ قرآن پا ک کی سب سے چھوٹی سور ت سورۃ الکوثر پڑھ لیجئے اور آخر میں پھر تین سات یا گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اگر آپ کے پاس اس شخص کی تصویر ہے تو اس پر دم کر دیجئے اگر نہ ہو تو اس کا تصور کر کے اس کی طرف پھونک مار دیجئے۔انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک اس کے دل میں آپ کے لئے پیار پیدا فرمادیں گے۔شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں