جب کوئی مراد پوری نہ ہورہی ہو ، تویہ کام کر لیں فوری ہر مراد پوری ہوجائے گی

آج میں آپ کی خدمت میں ہر دلی مراد پوری کرنے کا وظیفہ لے کرحاضر ہوا ہوں۔ اگر آپ کی دلی مراد ابھی تک کسی نہ کسی وجہ سے پوری نہیں ہوسکی ۔ تو انشاءاللہ صرف ایک عمل سے بے حد آسان اور طاقت ور عمل سے آپ کی ہر دلی جائز حاجت بھی پوری ہوجائے گی۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آپ کی زند گی کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ جومسئلہ اولاد کا ہو ، شادی کا ہو، کاروبار کاہو، گھرمیں بے شمارنفرتوں کا ہو، کسی بھی قسم کا مسئلہ ہ

اللہ کے حکم سے اور اس عمل کی برکت سے آپ کی دلی مرادیں آپ کے مسئلے اللہ کے حکم سے حل ہوجائیں گے۔ یہ عمل بے حد آسان ہے۔ جب کبھی زندگی میں آپ کو کوئی بھی مسئلہ پیش آجائے ۔ کوئی دلی حاجت ہو ، کوئی دلی مرادہواوروہ پوری نہیں ہورہی ہو آپ نے یہ چھوٹا سا کام کر لینا ہے۔ آپ نے ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے پھر آپ نے سورت اخلاص پڑھنی شروع کر دینی ہے۔ جتنی آسانی سے پڑھ سکتے ہیں آپ نے سورت اخلاص پڑ ھ کے وہ سورت اخلاص حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کردینا ہے۔ اور ہدیہ کرنے کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے۔ کہ اے نبی پاکﷺ کی پیار ی بیٹی میں نے آپ کو سورت اخلاص ہدیہ کی ہے

آپ اپنے والد صاحب سے ہماری سفارش فرمائیں۔ میرا فلا ں مسئلہ ہے وہ حل ہوجائے۔ تو اللہ پاک نے ایسی رحمت کی برسات کی اپنے پیار ے نبی کریم ﷺ پر ، کہ آپ کو اپنی بیٹی سے اتنی محبت تھی کہ آپ نے کبھی بھی ان کا کہا نہیں موڑا۔ تو اللہ پاک اپنے محبوبﷺ کا کہا نہیں موڑا۔ جب اتنے الفاظ کہیں گے۔ کہ اے بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا ،اے ہمارے نبی کی لاڈلی اور پیاری بیٹی میں نے سورت اخلاص آپ کو ہدیہ کی ہے۔ آپ پیارے نبی کریمﷺ سے میری سفارش کردیں۔ میرا فلاں کام ہوجائے۔ تو یقین کریں یہ عمل بہت سے لوگوں آزمایا ہے اللہ نے ایسی رحمت ان پر کی ہے

کہ ان کا مسئلہ فوری حل ہوگیا ہے۔ ان کی دلی مرادیں فوری حل ہوگئیں ہیں۔ آپ بھی اس عمل کو آزمائیں ، وہ بہت خوبصورت اور بہت پیارا سا عمل آپ کو بتا یا ہے۔ آپ اس عمل کو ضرور آزمائیں۔ اور ہوسکے تو ہر روز اس عمل کو کرنا شروع کردیں۔ اللہ پاک کی بہت خاص رحمتیں آپ پر نازل ہوں گی۔ اور ساری زندگی کوئی ایسی حاجت نہ ہوگی جو کہ پوری نہ ہوسکی ہو۔ کوئی بھی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔ کوئی مصیبت ، دکھ اور غم نہیں آئے گا۔ نبی کریمﷺ نے اپنی پیاری بیٹی سے اتنی محبت کی ہے کہ ان کی محبت کی بدولت آج ہماری خواتین کو اللہ نے عزت بخشی ہے۔ یہ بہت ہی آسان عمل جانا ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جو عمل آپ کو بتایا ہے وہ ضرور کریں۔ انشاءاللہ ! اللہ کی خاص رحمت برسے گی۔ اور آپ کو بے حد فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں