جسم میں ہونے والی گِلٹی گٹھلی بہترین گھریلو نسخہ صرف 2 چیزیں

جسم کے کسی بھی حصے میں جو سویلنگ ہوجاتی ہے جسے سکن لمب کہتے ہیں وہ لائپوما بھی ہوسکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ وہ لائپوما ہو وہ سسٹ بھی ہوسکتی ہے جسم پر گٹھلیاں سی بن جاتی ہیں انہیں لائیپوما کہتے ہیں یہ ضروری نہیں کہ وہ جو گٹھلیاں ہیں وہ کینسر کی شکل اختیار کر لیں یا وہ خطر ناک ہوں اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پہلے آپ ڈائیگنوز کروائیے

سسٹ ہے یا کوئی مول ہے یا کیا چیز ہے اس کے بعد آپ اپنا علاج کروائیے ۔اگر آپ کی باڈی میں کوئی گلٹی گانٹھ بن گئی ہے وہ آسانی سے موو ہورہی ہے اگر آپ چربی کے نیچے اس کو ہلاتے ہیں تو وہ آسانی سے موو کرجاتی ہے یا سوفٹ ہے تو وہ بالکل بھی خطرناک نیں ہے اسی لائپوما بھی کہہ سکتے ہیں یہ سسٹ بھی ہوسکتی ہے یہ کوئی مول بھی ہوسکتا ہے تو یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے

لیکن اگر آپ کی وہی گانٹھ وہی سویلنگ مسلسل بڑھتی چلی جاتی ہے اور ایک ہی جگہ پر ہے اور وہ سخت ہے جو آپ کو تکلیف دیتی ہے جو بہت درد دیتی ہے اس کو ڈائیگنوز کروائیے اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں چوٹ سے کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے تب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے ۔

جب جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے تووہ چربی گانٹھ کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس کی وجہ سے جو بلڈ کی سرکولیشن ہے خون کی گردش ہے وہ رک جاتی ہے جب گانٹھ بن گئی تو گردش نہیں ہوگی اور باڈی کا وہ حصہ درد محسوس کرتا ہے بہت سارے لوگ تو پریشان ہوجاتے ہیں کہ شاید خدانخواستہ لائپوما کینسر کی شکل اختیار کر گیا ہے

یہ بینائن ہوتے ہیں مطلب یہ خطرناک نہیں ہوتے اس لئے اس کے لئے زیادہ پریشانی کی ضرورت نہیں جب تک ڈائیگنوز نہ کروائیں جسم میں جہاں بھی گلٹیاں ہو ان کے لئے یہ ریمیڈی بہت ہی فائدہ مند ہے جس کے لئے آپ کو چاہئے نیم کے پتے اوردوسری چیز چاہئے کالی مرچ نیم کے پتے تو آپ کو آسانی سے مل جائیں گے درخت سے آپ آسانی سے توڑ سکتے ہیں

کالی مرچ آپ کے گھر میں موجود ہوتی ہے تو آپ نے نیم کے پتے لےکر اگر آپ نے تقریبا چالیس نیم کے پتے لئے ہیں تو دس کالی مرچ لے لیجئے یہ اس کا تناسب ہے اپنے استعمال کے حساب سے اسی تناسب میں لے لیجئے ان دونوں چیز کو پیس کر کے پاؤڈر بنا لیجئے روزانہ آپ نے ایک چٹکی اس پاؤڈر کا صبح شام استعمال کرنا ہے پانی کے ساتھ لے لیں

کڑواہوگا جیسے بھی آپ لے سکو تو صرف ایک چھوٹی سی چٹکی لے لیجئے انشاء اللہ آپ کی یہ جو چربی پگھل جائے گی لائپوما ٹھیک ہوجائے گا گانٹھیں پگھل جائیں گی۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا

قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

کیٹاگری میں : health

اپنا تبصرہ بھیجیں