لفظ اللہ کو پڑھیں ،لڑکی یا لڑکے کو محبت میں دیوانہ کریں وہ بھی صرف ایک دن میں ۔

اس تحریر میں محبت کا ایک ایسا عمل بتایا جارہا ہے جس کو کرنے کے بعد آپ بھائی یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ آپ نے یہ وظیفہ پہلے کیوں نہیں بتایا دراصل بات یہ ہوتی ہے کہ ہر ایک چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے اسی وقت میں اس چیز نے ہونا ہوتا ہے ۔ یہ وظیفہ اللہ کے ذاتی نام اللہ کا ہے

اس نام سے ہر کوئی واقف ہے چاہے کوئی زمین پر ہے آسمان پر چرند پرند جو بھی چیز ہے اللہ تعالیٰ نے جس چیز میں جان ڈالی ہے وہ اس نام سے واقف ہے اس نام کو پکارا جاتا ہے اللہ یہ سب سے بڑی ذات ہے غفور الرحیم ہے کریم ہے جتنی تعریفیں کی جائیں اتنی ہی اس ذات کی کم ہیں کیونکہ ہمیں بنانی والی یہی ذات ہے اور ہم اس کی عبادت کرتے ہیں اور عبادت کرنا لازم بنتا ہے

کیونکہ ہماری اوپر اللہ تعالیٰ کے بے انتہاء احسانات ہیں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم اس نام سے آپ کے محبوب کے دل میں محبت جگانے والا وظیفہ بتانے والے ہیں اس کو کسی بھی دن کیاجاسکتا ہے کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے اس کو کرنے کا کوئی خاص دن یا وقت مقرر نہیں ہے

لیکن اگر آپ تنہائی میں اور اندھیرے میں کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ کا فی گنا بہتر ہوجاتا ہے دن میں بھی کریں تو کوئی ڈر خوف کی بات نہیں ہے اس کو مرد و عورت دونوں کرسکتے ہیں آپ نے تنہائی والے کمرے میں بیٹھ کر اندر سے بند کرلیں تا کہ آپ کو وظیفہ کرتے دورا ن کوئی بھی تنگ نہ کرے

آپ نے اپنا رخ کعبہ کی طرف کرلینا ہے اور یکسوئی کے ساتھ سات دفعہ درود شریف پڑھنا ہے جو کہ درود ابراہیمی ہونا چاہئے اس کے بعد اللہ چار سو دفعہ پڑھنا ہے جونہی آپ کی چار سو دفعہ تعداد مکمل ہو اس کے بعد آپ نے چار سو دفعہ اپنے محبوب کا نام پڑھنا ہے اور پڑھنا زبان سے نہیں ہے دل سے ہی یہ سب کچھ پڑھنا ہے

آپ کی آواز تک نہ نکلے جونہی آپ محبوب کا بھی نام پڑھ لیں پھر آخر میں آپ نے اپنا نام بھی چارسو دفعہ پڑھنا ہے اور دل میں ہی پڑھنا ہے جب یہ ساری پڑھائی آپ مکمل کرلیتے ہیں پھر آخر میں سات دفعہ وہی درود ابراہیمی درود شریف پڑھ لیجئے گا اور آ پ کو ایک پتے کی بات بتاتے ہیں

اگر آپ یہ وظیفہ سفید لباس میں کریں گے تو اس کی طاقت چار گنا اور بڑھ جائے گی اور اسی طریقے سے دو راز آپ کو اور بھی بتاتے ہیں وضو کے ساتھ پڑھئے گا اور پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنے کے بعد عشاء کی نماز کے بعد یہ وظیفہ کریں گے تو انشاء اللہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا کو رد کرے

اور آپ کا محبوب آپ کو نہ ملے انشاء اللہ پوری گارنٹی کے ساتھ یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ پانچ و قت کی نماز پڑھیں اور عشاء کی نماز کے بعد یہ بتایا ہوا وظیفہ کریں انشاء اللہ جیسا کہ بتایا گیا آپ کا محبوب آپ کی ہر جائز بات مانے گا اور نکاح کرنے کے لئے خود راضی ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں