لیکوریا کا مکمل گھریلو علاج

اس تحریر میں لیکوریا کا گھریلو علاج شیئر کیاجارہا ہے ۔ہربل ریمیڈیز کے لئے لوگ بڑے پریشان ہوتےہیں بہت سارے ایسے امراض ایسی بیماریاں ہوتی ہیں جن کا علاج کرواکروا کر تھک جاتے ہیں مگر وہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ایسی ہی ایک بیماری لیکوریا ہے اگر وائٹ ڈسچارج ویسے تو مخصوص ایام سے پہلے اور بعد میں وہ تو نارمل ہے لیکن اگر ہر وقت ہو تو اسے لیکوریا کہتے ہیں اس سے کمر میں بے تحاشا درد ہوتا ہے سر میں درد ہوتا ہے اس سے ایک خاتون کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے اور یہ بیماری ایسی ہے کہ اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی اور نیچرو پیتھی میں تو اس کاعلاج ہےلیکن دوسری پیتھیز میں کہتے ہیں کہ یہ ایک نیچرل چیز ہے لیکن یہ نیچرل چیز اتنا تنگ کرتی ہے

اور اتنا بڑھ جاتی ہے کہ زندگی عذاب ہوجاتی ہے ۔یہ مرض جو جڑ پکڑ لیتا ہے اور یہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا اگر آپ نے یہ اجزاء استعمال کئے ہیں تو یہ آپ کو طاقت دے گا کمر کو مضبوط کرتے ہوئے خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرے گا کیلشیم کی سپلائی باڈی میں بڑھائے گا اور یہ جو مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے لیکوریا اس کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اس ٹپ کے ساتھ ناریل اور بھنے چنوں کا استعمال بھی اپنی غذا میں کیجئے اور تمام لال چیزیں جو اللہ نے آپ کو دی ہیں ان کا استعمال بھی کیجئے اور دوا کے طور پر جو چیزیں ہیں وہ یہ ہیں :گوند کتیرا ،مصری ۔یہ دو چیزیں لیجئے ۔

آپ نے گوند کتیر اور مصری کو ہم وزن لینا ہے اور ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیجئے۔ تیار ہے جی لیکوریا کی دو۔اب اس کو کسی ڈبی میں ڈال کر محفوظ کر لیجئے۔ایک گلاس گرم دودھ لیجئے اور ایک بڑاچمچ اس دوا کا شامل کیجئے اور اچھی طرح مکس کیجئے۔12 سال سے کم عمر بچیوں کو مت دیجئے۔ایک وقت دودھ کے ساتھ لیجئے ۔ صبح شام بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ساتھ میں تمام لال قسم کی چیزیں ،بھنے چنے اور ناریل بھی لازمی استعمال کیجئے۔انشاء اللہ یہ مرض دور ہوجائے گا۔شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں