یہ فیشل دیکھنے کے بعد آپکے ہوش اُڑ جائیں

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ شہد سے گھر پر ہی فشل کیسے کرسکتے ہیں ۔ شہد ہماری سکن کو چمکدار کرتا ہے ۔ شہد میں اینٹی فنگل اینٹی بیکٹریل اینٹی انفلمینٹری جو سکن کے بہت سے مسائل کا علاج کرتا ہے ۔ جیسے ایکنی پمپلز کو ختم کرتا ہے ۔ سکن پر جھریاں بھی نہیں پڑنے دیتا ہے ۔ چہرے کی رنگ کو نکھارتا اور اسے گورا بناتا ہے ۔ موسم کے لحاظ سے بھی ایفیکٹو ہے ۔ سب سے پہلے آپ نے ایک باؤل لیکر اس میں ایک چمچ شہد اور دو چمچ کچا دودھ اب ان دونوں چیزوں کو اچھے سے ملا لیں اور پھر اس کو کاٹن سے اپنے فیس کو اس کیساتھ صاف کریں۔

اور پھر نارمل پانی سے دھو لیجئے ۔دوسرا ہےسکریبنگ اس کیلئے ہم لیں گے ایک چمچ شہد اور اس میں ہاف چمچ کافی پاؤڈر اور ہاف چمچ پسی ہوئی چینی اب اس کو اچھے سے مکس کرلیں ۔ پھر چہرے پر لگا کر پانچ منٹ ہلکے ہاتھوں سےسکرب کریں پانچ منٹ تک ایسے ہی سکرب کرتے رہئیے ۔ایسے سکرب کرنے سے سکن کے سارے ڈیڈ سیلز نکل جائیں گے اور سکن بہت ہی نرم ہوجائیگی ۔ پھر نارمل پانی سے سکن کو دھو لیجئے ۔ تیسرا ہے مساج اس کیلئے سب سے پہلے باؤل میں ایک چمچ دہی لیں اور پھر اس میں ملائیں ایک چمچ شہد ان دونوں کو اچھے سے ملا لیں جو کریم کی شکل میں آجائیگی ۔

اب اس مساج کریم سے اپنے فیس کو دس سے پندرہ منٹ اچھے سے مساج کیجئے ۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے ۔ یہ ہمار ے سے ڈارک سپوٹس کو ختم کرکے سکن ٹون کو برائٹ کرتا ہے او ر شہد ہماری سکن پر نیچرل گلو لاتا ہے ۔ ایسے ہی دس سے پندرہ منٹ تک مساج کرنےکے بعد نارمل پانی سے صاف کرلیجئے ۔ چوتھا ہے فیس پیک اس کو بنانے کیلئے باؤل میں ڈالیں گے ایک چمچ بیسن دوسری چیز اس میں ڈالیں گے ملتانی مٹی ایک چمچ اور شہدکا ایک چمچ ،ایک چمچ لیمن جوس، کچا دودھ دو چمچ اس کے بعد یہ سموتھ سا پیک بن جائے گا۔ اب اس پیک اپنی سکن پر استعمال کریں یہ کسی بھی قسم کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے بہت ہی ایفیکٹو ہے ۔اس فیس پیک کو اپنے چہرے پر لگانے کے بعد ڈرائے ہونے دیجئے پھر اس کے بعد اس کو پانی سے دھولیجئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں